تربت: ڈنک میں 4 دنوں سے بجلی کی بندش کے خلاف عوام کا دوسرے روز بھی ایم 8 شاہراہ پر دھرنا، ڈی بلوچ میں سی پیک پر رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک بند کردی جبکہ ڈنک میں چار مختلف مقامات پر راستوں میں ٹائر جلا کر لوکل ٹریفک معطل کردیا۔
مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک گاڈی کو سخت نقصان پہنچا۔یوسی گوکدان کے علاقہ ڈنک میں 4 دنوں سے ایس ای کیسکو کی طرف سے بلوں کی عدم ادائیگی کے بہانے بجلی منقطع کرنے کے خلاف مشتعل عوام نے دوسرے روز بھی سی پیک پر دھرنا دیا اور ڈی بلوچ کے مقام پر ایم 8 شاہراہ کو بند کردیا جس سے تربت کا زمینی رابطہ کراچی، پسنی، گوادر، دشت، تمپ اور مند سے مکمل منقطع رہا۔
دھرنے کی وجہ سے سی پیک پر کئی گھنٹوں تک گاڈیون اور مسافر بسوں کی. لمبی قطاریں لگ گئیں. دوسری جانب مشتعل ہجوم نے ڈنک میں 4 مختلف مقامات پر راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر لوکل ٹریفک جام کردیا جس سے لوگوں کو شہر آنے اور جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مشتعل ہجوم نے مقامی صحافی کے گاڈی کو بھی نقصان پہنچایا جس میں فیملی سوار تھی۔