|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2021

تربت: باپ پاری کی خواتین رہنماء مینا بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کثیر آبادی والے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی کمی سے معاشرتی وملکی ترقی ممکن نہیں ہوپارہی،صوبے کے اکثر اضلاع میں آج بھی کالجز نہیں۔

میرے علاقے مند میں جس ی آبادی ساتھ ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے لیکن یہاں کالج نہیں جس سے طلبہ میٹرک کے بعد اپنا تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مند میں کالج کے قیام کو یقینی بنا کر تعلیم کے فروغ کو ممکن بنائیں۔