|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2021

پنجگور: نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ،مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر بلوچ، مرکزی سیکرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی واجہ پھلین بلوچ ،ضلعی نائب صدر شعیب جان،ضلعی جنرل سیکرٹری واجہ صدیق بلوچ، تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ سمیت پنجگور کے تمام تحصیلوں کے صدور اور دیگر عہدے داروں نے اپنے مشترکہ بیان میں بام کے بانی اور مرکزی صدر ممتاز قوم پرست رہنما میر منظور احمد گچکی۔

مرکزی رہنما واجہ مبارک علی بلوچ اور ایڈوکیٹ میر گہرام خان گچکی اور دیگر ساتھیوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے شمولیت سے قوم پرستی اور نظریاتی سیاست کے لئے ایک بہت بڑا فتح قرار دیا ہے انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میر منظور احمد گچکی اور ان کے ساتھ آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

آور امید رکھتے ہیں کہ نئے آنے والے دوست یہاں کے مظلوم طبقات کی حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپنے قومی حقوق کے لئے جہدوجہد کو مزید بہتر انداز میں آگے لیے جائیں گے۔