کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کے حصے بنے، اسپورٹس کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہے ہیں گوادر اور ایوب اسٹیڈیم اس کی مثال ہے، انضمام پاکستان کے ہیرو رہے ہیں۔
ان کے بلو چستان آمد پر شکر گزارہیں، کورونا کی عالمی وبا ء نے بہت سے طبقے متاثر کیے ہیں کوشش ہے کہ گوادر میں پی ایس ایل میں میچ ہو۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں پا کستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتا ن انضمام الحق کے ہمراہ میڈیا نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان کا کہنا تھا کہ ویسے آج کل گوادر کر کٹ اسٹیڈیم کے بڑے چر چے ہیں۔
تا ہم ہمیں انضمام الحق کے کو ئٹہ آمد کی بہت زیا دہ خوشی ہے،سابق کپتان پا کستان کر کٹ ٹیم کا دورہ کو ئٹہ انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے ، ہم نضمام الحق جیسے ہیرو کے بلو چستان آ نے پر شکر گزار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیںہم شروع دن سے انہی کو ششوں میں جڑے ہو ئے ہیں ، بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کے فروغ پر پہلے نہیں سوچا گیا ہے۔
ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کے حصے بنے۔بلوچستان کے حوالے سے ایکٹو حکومت ہونا چاہئے،مواقعے نہ ملنا بلوچستان کے نوجوانوں کی سب سے بڑی بدقسمتی رہی ہے، ہم ان دو سالوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کا اس مقام پر لے آئیں گے کہ کوئی انہیںاگنور ہی نہیں کر سکے گا،کورونا نے بہت سے طبقے متاثر کیے ہیں کوشش ہے کہ گوادر میں پی ایس ایل میں میچ ہو، اسپورٹس کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
گوادر اور ایوب اسٹیڈیم اس کی مثال ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو جگہ دینے کا کہا تھا ، اس دفعہ آپ دیکھیں گے کہ کوئٹہ کی ٹیم میں بلوچستان کے نوجوان کھیلے گے۔گوادر پاکستان کا سب سے بڑا پورٹ بننے جاررہا ہے آئندہ آپ دیکھیں گے کہ ترقی کی مواقعے یہاں سے نکلیں گے۔ماضی میں جو کمزوریاں رہی ہیں اسے ہم نے دور کرنا ہے۔
یقینا میرا فیورٹ کوئٹہ گلیڈیٹر ہی ہے دعاگو ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم ہی جیتے۔اس موقع پر قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتا ن انضما م الحق کا کہنا تھا کہ انہیں بلو چستان کے لو گوں کی مہما ن نوازی نے بہت زیا دہ متاثر کیا ہے میں بلوچستان بہت بار آچکا ہوں آج بھی مجھے یہاں آنے پر خوشی ہورہی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کررہے ہیں۔
ائندہ آنے والے دونوں میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ ہماری کوشش کہ اسکول لیول سے کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔ بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز سمیت دوسرے اسپورٹس میں نام بنا سکتے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو پہلے مواقعے نہیں دئیے گئے ہیں ۔ انضما م الحق نے جا ری پا کستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کو فیورٹ ٹیم قرار دیدیا۔