اوتھل: بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب ایک اور خونی حادثہ، مسافر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر اسکول جانے والے 2 طالب علموں سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق، ویگن میں سوار 2مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کراچی سے نال جانے والی مسافر ویگن نے ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قریب شارجہ ہوٹل کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی جو اسکول جارہے تھے۔
کو ٹکر ماردی اور مسافر ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں بھائی علی محمد ولد شکیل احمد بلوچ سکنہ شکر گوٹھ وندر اور علی داد ولد شکیل احمد بلوچ سکنہ شکر گوٹھ وندر اور مسافر ویگن کا ڈرائیور عبدالسلام ساکن نال خضدار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد اسحاق ولد قادر بخش سکنہ گریشہ نال خضدار اور عالم داد ولد خدائے داد سکنہ حسن ہوٹل شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر لایا گیا جہاں پر آر ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر عزیز رونجھو اور 1122سینٹر کے عملے نے طبی امداد فراہم کی جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں بعدازاں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔