|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے الیکشن جیت کر یہ ثابت کردیا ہے کہ 2018کے انتخابات میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیاگیا۔

انہوں نے این اے 221کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی امیدوار پیر امیر علی شاہ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ تھر کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہاکہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کردیاضمنی الیکشن کے نتائج دیکھنے کے بعد سلیکٹڈ حکمرا نوں کو اخلا قی جرا ت کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے مستعفی ہوجانا چا ہئے ۔