بلوچستان بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔ 20 روز کے دوران 2001 ہیلتھ ورکرزکو ویکسن لگائی جاچکی ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 22 ہزار ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہیں ۔
ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے کوئٹہ کے 9 مراکز میں 1604 ہیلتھ ورکرز کو ویکسن دی گئی ہے ۔ قلات ڈویژن میں 144 رخشان ڈویژن میں 21 سبی ڈویژن میں 64 کیچ اور مکران ڈویژن میں 168 ہیلتھ ورکرز کو Vaccinate کیا جاچکا ہے۔
بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ محمکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کی پھیلاو کی شرح1.33 فیصد رہی ۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 376 ٹیسٹ کئےگئے5ٹیسٹ مثبت آئے ۔ بلوچستان میں کوروناسے جاں بحق افراد کی تعداد 199 ہوگئی ۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 2 اضلاع سے رپورٹ ہوئےہیں ۔ بلوچستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 81 ہوگئی ۔ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد18993 جبکہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد18713ہے ۔
20 روز کے دوران 2001 ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

وقتِ اشاعت : February 23 – 2021