|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہع وام نے خیبر پختونخوا،بلو چستان ،پنجاب اور سندھ میں عوام کے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دے رہے ہیں،ہم آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آخری حد تک جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی ممبران نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ عوامی مسائل کاحل ہما ری ترجیح ہیں، موجودہ حکمران عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں بلکہ وہ سلیکٹڈ ہیں، قلعہ عبداللہ میں قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے علی خیل میں گریڈاسٹیشن کے افتتاحی تقریب اور قلعہ عبداللہ میں ملک وحید پیر علی زئی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر پیر علی زئی قوم کے سربراہ ملک فرید پیر علی زئی ،صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی دائودخان اچکزئی سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایسے کسی بھی نظام کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے عوام کے حقوق کی ترجمانی نہ ہو جب بھی اقتدا رمیں تھے تب بھی عوام کے مسائل حل کیے آج اگر جمعیت علما اسلام اپوزیشن میں ہے تب بھی ہم عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

قلعہ سیف اللہ کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلام کے نمائندوں کو مینڈیٹ دیا ہے آج قلعہ سیف اللہ بلوچستان کے دیگر علاقوں سے ترقی کے حوالے سے مختلف ہے کیونکہ جب عوام نے پچھلے ادوار میں ہمیں منتخب کیا تو ہم نے اقتدار میں آکر قلعہ سیف اللہ کے تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 26مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریںگی۔

اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیکر مو جو دہ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کریں، سلیکٹڈ حکومت نے عوام سے انتخا با ت سے قبل جو وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا اب سینیٹ انتخابات میں بھی دھاندلی کرکے 2018کے انتخابات جیسے صورتحال پید اکرنے کی کو شش کیجارہی ہے مگر ضمنی انتخابات میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

عوام نے خیبر پختونخوا، بلو چستان ،پنجاب اور سندھ میں عوام کے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ پی ڈی ایم کا ساتھ دے کر آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آخری حد تک جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے قلعہ عبداللہ پیر علی زئی جا کر ملک فرید پیرعلی زئی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور دائود خان اچکزئی سے ملک وحید پیر علی زئی کی شہادت ۔

پر تعزیت کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا مولانا عبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ جب تک ان حالات کو کنٹرول نہیں کیاجاتا ہم ترقی نہیں کرسکتے علما کرام اور قبائلی عمائدین بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔