|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2021

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ ما ہ جبین شیران نے کہا ہے کہ حکومت صوبائی سطح پر خواتین کے تحفظ اوران کے بنیادی ضروریات کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام خو اتین کے قانون کی پالیسوں سے متعلق منعقد تقریب کے دوران کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ،صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور دنیش کمار ،سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ظفر علی بلیدی۔

سیکرٹری سماجی بہبود آبادی عبدالر ئوف بلوچ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کوئٹہ او رنگز یب بادینی ،ضیاء الرحمن صابرہ اسلام اور دیگر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے وومن ڈویلپمنٹ ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے کا م کررہا ہے ۔ اور اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکے ۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو اللہ تعالیٰ نے بے حد صلا حتیں دی ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایں ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ خواتین کی ترقی سے ہی ہماری ترقی ممکن ہے ۔ہماری مہم کوشش ہے کہ ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو ں انہوں نے کہاہے کہ خواتین پر تشدود کرنا قانونی جرم ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اقلیتی امور دنیش کمار نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان خواتین کے تشدد کے رُوک تھام کیلئے صوبائی سطح پرہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور خواتین کا ہمارے معا شرے کی ترقی میںکلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کی نما ئندگی ہرجگہ ضروری ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں برئو ئے کار لار ہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر صوبے کے معذور افراد کیلئے بلوچستان انڈ ومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اورصوبے کے معذور افراد کی مالی معا ا ونت ہوگی۔