گوادر: تین افراد کے قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف لواحقین کا پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دیا ،اسسٹنٹ کمشنر اور دوسرے افسران کی مظاہرین سے ملاقات ،تین ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
نامزد دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائی کررہی ہے تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 8 فروری کو مکران کوسٹل ہائی وے پر دو ٹاور نامی علاقے میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین نے 5 نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی نکالی اور پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاگیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے لیکر پسنی کے پولیس تھانے تک ریلی نکالی گئی اور پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دیاگیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرین کے مطابق قتل میں ملوث نامزد دوسرے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے اور قاتل آزاد گھوم رہے ہیں احتجاجی مظاہرین کے مطابق نامزد قاتلوں کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائریل ہوچکے ہیں اب پولیس کو انکی شناخت میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہونا چاہیے۔
ظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتی تو پاک آرمی ان کو گرفتار کرے۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد عارف زرکون،ڈی ایس پی سرکل پسنی تنویر حسین ،ایس ایچ او صدر امجد علی اور ایس ایچ او پسنی خالد دشتی نے احتاجی مظاہرین سے ملاقات ۔
کی اور انکے تحفظات بھی سنے گئے اس موقع پر انتظامی افسران نے کہا کہ قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ضلع بھر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے روپوش نامزد ملزمان گرفتاری پولیس کاروائی کررہی ہے۔