|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2021

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی 12نشستوں پر 36امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کردی جبکہ آج کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے، صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کردی ہے فہرست کے مطابق 7جنرل نشستوں پر 18امیدوار مدمقابل ہیں۔

ان میںبلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، سینیٹر سرفرازبگٹی، سینیٹر ستارہ ایاز، اونگزیب جمالدینی، کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی،پرنس آغا عمر احمدزئی، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری، خلیل احمد بلیدی، بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی ) کے میر اسرار اللہ زہری، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ساجد ترین، محمد قاسم، حسین بلوچ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے نوابزادہ عمر فارو ق کاسی۔

پی ٹی آئی کے سید ظہور آغا، آزاد امیدوار میر سردار خان رند، عبدالقادر،جمہوری وطن پارٹی کے محمد جواد ہزارہ شامل ہیں۔فہرست کے مطابق سینیٹ کی 2ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 4امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی، میر نوید کلمتی،بی این پی کے ساجد ترین ایڈوکیٹ، جمعیت علماء اسلام کے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق خواتین کی دو نشستوں پر 9امیدوار بی اے پی کی ثمینہ ممتاز، شانیہ خان، کاشفہ گچکی، بی این پی کی شمائلہ افشین، طاہرہ جتک ،جمعیت علماء اسلام کی آسیہ ناصر، عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکند مسیح، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی عاطفہ اور آزاد امیدوار نسیمہ احسان شامل ہیں ۔فہرست کے مطابق غیر مسلموں کی ایک نشست پر پانچ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار، خلیل جارج ، جمعیت علماء اسلام کے ہیمن داس۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنیل کمار،عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر مسیح شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن حکا م کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے امیدواروں کے لئے آج جمعرات کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے جبکہ جمعہ کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست آویزاں کی جائیگی۔