کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں خواتین سے متعلق ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے جس میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام،اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے معذور خواتین کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا ہے۔
جس کے تحت معذور خواتین کی مالی معاونت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کی نشاندہی،انکے فوری حل کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کے لیے بلاتفریق کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی،اقتصادی اور سیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے اور معاشرے کے تمام شعبوں میں متحرک کردار کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
تاکہ ہماری خواتین بھی ہرمیدان زندگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملازمتوں میں خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مقررہ کیا ہے جبکہ حکومتی سطح پر خواتین کو اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔