قلات: بلوچستان کے ضلع قلات و منگچر میں موبائل انٹرنیٹ تھری جی و فورجی سروس سمیت ای وی او نیٹ گزشتہ 4سال سے بند ہیں ، دور جدید میں بھی قلات شہر و منگچر سمیت دیہی علاقوں کے عوام چار سال سے موبائل اور ای وی او انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔
22فروری 2017سے قلات سمیت بلوچستان کے دس کے قریب اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔ ان علاقوں میں قلات، سوراب منگچر پنجگور دالبندین چمن سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔ تاہم دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے جبکہ قلات منگچر سوراب سمیت مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ سروس کی بندش تاحال بدستور جاریہے ۔ ایک طرف نیٹ بندش سے طلبا و طالبات کاروباری حضرات صحافیوں سمیت دیگر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری طرف انٹر نیٹ کی بندش سے قلات منگچر کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوا ہیں جبکہ تعلیم کے حوالے سے آن لائن کلاسز کے دوران بھی صارفین اس بڑی سہولت سے محروم رہے عوامی حلقوں طلبا و طالبات صحافیوں سمیت تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ضلع قلات منگچر شہر سمیت دیہی علاقوں میں موبائل انٹر نیٹ تھری جی فورجی سروس سمیت EVO انٹر نیٹ کی سروس بحال کی جائے۔