|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبران سابق ایم این اے میررف مینگل چئیرمین جاویدبلوچ سابقہ چیف سی اینڈڈبلیومیراحمدخان مینگل نے بلوچستان کے عظیم اسکالر وائس چانسلریونیوسٹی آف لاہوراورایچ ای سی کی ایگزیکٹوڈاکٹرمحمد رفیق زہری کی المناک موت پران کے گھرواقع کلی اسماعیل جاکر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹررفیق صاحب کی انتقال ہمارے لئے قومی نقصان ہے ۔

کیونکہ موت برحق لیکن اس طرح کیانسان بہت مدت کے بعدبنتے ہے جن کی موت نے ہمیں دلی رنج وغم پہنچایاہے مرحوم کاتعلیم وعلم دوستی اوربلوچستان وبلوچ قوم کیلئے کچھ نہ کچھ ضرورکرنیکاارادہ ان کی قوم دوستی کانمایاں پہلوتھاایچ ای سی سے بلوچستان وڈھ ودیگراداروں کوفعال بنانے کیلئے ان کی زاتی دلچسپی انتہائی قابل دیدتھابلوچستان ایک محقق اعلی تعلیم یافتہ سماج کوتبدیل کرنیوالے قومی اثاثہ سے محروم ہواہے۔

جن کی علمی خدمات ہمیشہ تازہ وتاریخ میں سنہرے باب سے تعبیررہیں گے جومحنت کرکے اس اعلی معیاروشعبے کی حدتک پہنچ گئے ان کی اس طرح وفات نے ہمیں رنجیدہ اوربلوچستان کوناقابل تلافی عملی نقصان پہنچاہے جس کا کمی شدت سے جدیدعلمی طبقوں میں محسوس کیاجائیگاجبکہ اس کاخلا برسوں پرنہیں ہوگا۔