|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2021

کوہلو: اہلیان کوہلو کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی بینک چوک سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر آکر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

عمائدین کی جانب سے ایف سی بلوچستان پر ہونے والے دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے شہر پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھاریلی کے شرکاء نے ہندوستان مردہ بادکے نعرے بھی لگائے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما میر نعمت مری ،یوتھ فورم کے صدر مصری خان مری۔

میر محمد دین مری نے کہا کہ بلوچ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے,ہندوستان کے ٹکڑوں پر پلنے والے مٹھی بھر عناصر ڈالروں کے عوض اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔

مودی سرکار نے معصوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردانہ کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان اور ان کے ایجنٹ ہیں بلوچ قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شرکاء نے ہندوستانی پرچم کو نذر آتش کر کے ہندوستان مخالف شدید نعرے بازی کی۔