گوادر: کنٹانی ہور سے بارڈر کی کی سمندری حدود تک 40 دن کے لیئے ماہیگیری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے اسپیڈ بوٹ مالکان کی سرحدی تجارت کو بند کیا جائے انجمن ماہیگیران جیونی کے رہنماؤں کا مطالبہ ، انجمن ماہیگیران جیونی کے رہنماؤں ناخدا غلام، ناخدا شاہ بخش، ناخدا،پیر محمد اور دیگر ماہیگیروں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم مارچ سے مئی تک کا عرصہ ہمارا ماہیگیری کا سیزن ہے۔
لیکن کنٹانی ہور سے بارڈر تک سرحدی تجارت کرنے والے اسپیڈ بوٹ مالکان جو تیل سمیت مختلف مصنوعات لانے اور لے جانے والے اسپیڈ بوٹ کے زریعے غریب ماہیگیروں کے لاکھوں کے جال وغیرہ کو نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوتے ہیں حالانکہ یہ لوگ بھر اپنا کاروبار کرتے ہیں ہمیں اس کا اعتراض نہیں ہوتا وقتاً فوقتاً غریب ماہیگیروں کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں ۔
ہماری مچھلی کی شکار کا واحد زریعہ یہی بال ہیں اور غریب ماہیگیر اپنی پیٹ پر پتھر باندھ کر لاکھوں روپے کے جال خریدتے ہیں تاکہ ماہیگیری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں لیکن آئے روز نقصانات کی وجہ سے ماہیگیروں کے بچوں کو بھوک افلاس کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔
انہوںنے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے سربراہان سے اپیل کی کہ ہر سال مارچ سے مئی تک ہور کنٹانی سے ایرانی بارڈر تک سرحدی تجارت کو اس دوران بند کیا جائے۔