|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان میں انسداد کورونا وائرس ویکسین کے پہلے مرحلے میں تین ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگادی گئی جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 2مارچ سے ہوگا جس کے دوران صوبے کو جون تک 9لاکھ ویکسین فراہم کی جائیں گی، منگل کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کی صدارت میں ڈجی آفس کے کانفرنس ہال میں ہوا۔

جلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت نعیم بازئی، کورونا سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ای پی کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، کمیونیکیشن آفیسر یونیسف زوہیب قاسم، ڈاکٹر عطاالرحمن ،مولونا عبدالمتین اخونزادہ، مرسی کور کے ڈاکٹر سعید اللہ جعفر،بی آر ایس پی ،ھیلتھ ایجوکیشن سیل اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر علی ناصر بگٹی نے کہا کہ انسداد کورونا وائرس ویکسین کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے۔

جس کے دوران3ہزار ہیلتھ ورکرز کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی جن میں سے اب تک کسی کو بھی کوئی منفی اثرات نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا وائرس ویکسین لگانے کا دوسرامرحلہ 2مارچ سے شرو ع ہوگا جس کے دوران صوبے کو جون تک 9 لاکھ ویکسین ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام نماز جمعہ کے خطبے کے دوران عوام کوکورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کے بارے میں آگاہی دیں تا کہ ویکسینیشن کے ذریعے سے اس جان لیوا مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش نصیب ہے کہ اسے ہمسایہ ملک سے ویکسین مل رہی ہے ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے میں عوام کو ویکسین لگائی جائے گی۔