کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں چند روز قبل نواں کلی میں صحبت خان کاکڑ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی معاشرے میں ایسے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔
نواں کلی میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اس واقعے کا باریک بینی سے تحقیقات کر کے انصاف کے تمام تقاضے پورا کرتے ہوئے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لواحقین کے گھر جا کر شہید کے ماموں محبوب بازئی محمود بازئی اور اسد بازئی و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ قبضہ گیر لینڈ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بی این پی کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔