|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

کوئٹہ: ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت صدر انور ساجدی منعقد ہوا جس میں اخبارات کو درپیش مسائل پر غور وغوض کیا گیا اجلاس میں اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اشتہارات کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں اخبارات کو درپیش دیگر مسائل پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ۔

اور کئی اہم فیصلے کئے گئے ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل کا اجلاس آج جمعرات کو بھی جاری رہے گا جس میں اہم فیصلوں کا اعلان اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اجلاس میں حاجی خلیل الرحمن ، رضا الرحمن ، انور ناصر، گلریز خان، نادر حسین زمرد، محمد صادق بلوچ نے شرکت کی ۔