|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محتر مہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سب کی بروقت کو شش کرونا جیسے موذی مرض کے خلاف کافی حد تک کامیاب ہو رہی ہے۔ عوام نے حکومت کی جاری کردہ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس کے نقصا نا ت کو کافی حد تک کم کردیا ہے ۔

حکومت چاہتی ہے کہ اس موذی مرض سے مکمل طور پر نجات حاصل کی جائے اس کیلئے جہاں حکومتی اقدامات جاری ہیں وہاں عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہم سب مل کر اس موذی مرض کا تدارک کرسکتے ہیں ۔حکومت ویکسینشن کے حوالے سے نہایت موثر اقدامات کررہی ہے ۔ اور طبی عملے کو پہلے مرحلے میں ویکسینشن کرائی جارہی ہے اور طبی عملے کو پہلے مرحلے میں ویکسینشن محفو ظ ہے۔

اور افواہوں ادربے بنیاد باتو ں پر توجہ نہ دی جائے ہم سب جانتے ہیں کہ اس موذی مرض کے تدارک کیلئے ہمارے ڈاکٹر زاور طبی عملہ صف اول کے سپاہی ہیں ۔ اور اُن کو محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی طرح کے قدامات کرتے ہوئے ہم مکمل طور پر کرونا کے تدارک میںکامیاب ہونگے اور صوبہ محفوظ ہوکر ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔