نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سجاد ہوٹل میں ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی کے سربرائی میں منعقد ہوا جس میں نوشکی کے تمام دیہی فیڈرز کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں دیہی فیڈرز میں غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ اور واپڈا حکام کی من مانیوں اور زمیندار کش پالیسیوں کا بغور جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد اعظم ماندائی میرخورشید جمالدینی حاجی شاہ زمان جمالدینی مولوی عبدالصمد مینگل، حاجی محمد انور مینگل، ندیم خان اور دیگر نے کہا کہ دیہی فیڈرز کی سابقہ شیڈول بحال نہ کرنا حکومت اور کیسکو کی زمیندار دشمنی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
جو سوفیصد ادائیگی کے باوجود بجلی بند کرکے زمینداروں کی معاشی قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کیسکو صارفین خصوصاً زمینداروں نے ہمیشہ معاہدوں اور وعدوں کی پابندی اور پاسداری کیے ہیں جبکہ کیسکو حکام کی ہمیشہ قول و فعل میں واضع تضاد رہا ہیں انہوں کہاکہ بجلی کی سابقہ شیڈول کی عدم بحالی اور لوڈشیڈنگ میں اضافے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح دس بجے پریس کلب نوشکی کے سامنے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے آل پارٹیز سیاسی و قبائلی و سماجی رہنماوں سول سوسائٹی تاجر برادری اقلیتی برادری سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہیں کہ وہ کل کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوکر عوام و زمینداروں کے خلاف واپڈا کی نارواسلوک کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے عوام دشمن پالیسیوں کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔