|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

صحبت پور: پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی(چتن پٹی) کے علاقے بھنڈ میں شربرادری کے مسلح افراد کی بغداربرادری پر حملہ فائرنگ سے دو افرادقتل دوزخمی۔ملزمان فرار۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔لاش ضروری کاروائی کے بعدورثہ کے حوالے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی(چتن پٹی) کے حدودگوٹھ بھنڈ میں شربرادری کے تین موٹرسائیکل سوارمسلح افرادنے ہوٹل پر بیٹھے بغداربرادری کے لوگوں پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں بغداربرادری کے دوافرادغلام حسین اور اللہ بخش بغدارگولیاں لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگئے۔جبکہ دوافرادمحمدابراہیم اور عبدالخالق بغدارگولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ملزمان موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہیDSPسرکل صحبت پورجان محمدکھوسہ اور SHOلطف علی کھوسہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو بنیادی مرکز صحت صحبت پور پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کیں گئیں اور زخمیوںکو مزیدعلاج کیلئے جیکب آباد منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔تاہم ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان کی گرفتارنہ ہوسکی۔