کوئٹہ: نوابزادہ لشکری رئیسانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی‘درخواست میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31میںالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی بھی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکلاکی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ سے منتخب ہونے والے امید وار قاسم سوری کو ان سیٹڈ کیا مگر وہ تاحال کام کررہے ہیں اور اہم ذمہ داری ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائض ہیں،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پولنگ کے روز 50ہزار ووٹ غلط کاسٹ ہوئے ہیں اس لیے ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ شفاف الیکشن نہیں ہوئے مقررہ وقت گزرگیا ہے۔
مگر اپیل ابھی تک نہیں نمٹائی گئی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قاسم سوری کی جانب سے دائر اپیل کی جلد سماعت کرتے ہوئے اہم نوعیت کے کیس کو جلد نمٹائے درخواست میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31میںالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی بھی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔