کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس دفعہ ہمیں وفاقی سطح پر سنجیدگی سے سنا گیا اور ملاقاتوں میں ہم سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد بازیاب ہو،ملک میں کوئی شخص لاپتہ نہ ہو اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے گا۔
جس کے لیے قانون سازی کی جاری ہے اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے وفاقی سطح پر ہمارے مطالبات کو بھی مانا گیا جو مثبت عمل ہے،نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اس دوران پاک فوج کے ترجمان کیطرف سے یہ بیان بھی خوش آئند ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت جلد حل ہوگا جس سے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملکی ادارے بھی لاپتہ کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور حکومت و ملکی ادارے اس مسئلے پر ایک پیج پر ہے ۔
اس لیے ہم حکومت اور ملکی اداروں کے سربراھوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اب لاپتہ افراد کے حوالے سے در گزر کا رویہ اختیار کرکے لاپتہ افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے۔
کیونکہ حکومت اور ملکی اداروں کے اس اقدام کا پاکستان کے عوام کو مثبت پیغام جائیگا اور خاص کر بلوچستان کے احساس محرومی اور اہل بلوچستان کے دلوں میں پائی جانے والی نفرتوں میں کمی ہوگی۔