تربت: تربت سول سوسائٹی کے کنونیئرگلزاردوست کی سربراہی میں ایک وفد نے صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میرظہوراحمدبلیدی سے انکے تربت کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں تربت سمیت ضلع کیچ میں بد امنی،چوری ڈکیتی،بجلی کی لوڈشیڈنگ،بل کی عدم ادائیگی کے نام پر ٹرانسفارمراورگیارہ ہزارکی تارکاٹنا سمیت مختلف عوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہیں حل کرانے کی یقین دہانی ،کنونیئر گلزاردوست نے تربت سول سوسائٹی کی جانب سے 15مارچ کوہونے والے سیمینارمیں شرکت کی دعوت دی،انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمدبلیدی نے سماجی کارکنوں اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت مثالی کام کررہی ہے ،گڈگورننس ہماری پہلی ترجیح ہے۔
مکران سمیت بلوچستان میں اہم ترقیاتی پروجیکٹس پر کام ہورہاہے اورمنصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات سے لوگوں کی طرز زندگی بدل جائیگی،انہوں نے کہاکہ بجلی لوڈشیڈنگ میرے حلقہ سمیت صوبہ بلوچستان کا مسئلہ ہے،اسکی سب سے بڑی وجہ کیسکوکے پاس عملہ کی کمی،صحیح میٹرریڈنگ نہ ہونااورکیسکوکا گلہ شکوہ ہے کہ صارفین بل جمع نہیں کررہے ہیں،بلیدہ میں بجلی کے مسئلے پر اپنے علاقے کے معتبرین ڈپٹی کمشنرکیچ اورکیسکوایس ای مکران کو بلاکربات چیت ہوئی ہے۔
ایک میکنزم بنایاہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ بجلی کا بل جمع کریں،ایس سی نے یقین دہانی کی ہے کہ بل جمع کریں اب 13کے بجائے صرف 8گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیجائیگی، انہوںنے کہاکہ بلیدہ ٹائون کو ترقی دیکر ٹائون کا نقشہ بدلنے کیلئے ایک ارب روپے کا ترقیاتی پروجیکٹ پاس کرایاہے جس پر کام کاآغازہوچکاہے۔اس کو مزید وسعت دیکرٹائون شپ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
پروجیکٹ سے جن کے گھر،چاردیواری یا دکان متاثرہورہے ہیں متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے یا انہیں بہترتعمیرکرایاجائے۔اس پر ایک کمیٹی بنائی ہے ،عوام مکمل تعاون کررہے ہیں۔لوگوں نے اس عمل کو مثبت قراردیاہے انشاء اللہ ایک سال کے بعد بلیدہ ٹائون ماڈل ٹائون کی شکل میں تبدیل ہوگاانہوںنے مزید کہاکہ بلیدہ اورہوشاپ انٹرکالج کو ڈگری کالج کا درجہ دیاہے۔
کالجزاورسکولوںکے مسینگ سہولیات فراہم کئے ہیں بالگتراورکولواہ سمیت مختلف پسماندہ علاقوں میں واٹرسپلائی اوردیگرسہولیات فراہم کئے ہیں،صرف بلیدہ ٹائون کو نہیں اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کام کررہاہوں، ہوشاپ تا آوارن روڈ،زامران روڈزتعمیرکررہے ہیں،11ارب روپے سے گیشگوڈیم بنایاجائیگاجسکی کمانڈایرا14ہزارایکڑہے۔
اور97ہزارا یکڑ فٹ اسٹوریج صلاحیت ہے،اس کے علاقہ بہت سے پروجیکٹس ہیں جن پر کام ہورہاہے اوردیگر پر جلد کام ہوگا اپنے حلقے کے عوام کو یقین دلاتاہوں کہ انشاء اللہ اپنے دورمیں حلقے میںواضح تبدیلی لاہونگاعوام بھی مکمل مطمئن رہیں گے۔