|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کلی سردار کاریز مغربی بائی پاس پارٹی ممبر شاہ فیصل مینگل کے گھر پولیس وردی میں ملوث افراد کی جانب سے ڈکیتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گیا ہے کہ پولیس وردی پہنے افراد نقدی ‘ سونا و دیگر قیمتی اشیائکی چوراکر لے گئے۔

پولیس و دیگر حکام تحقیقات کاآغاز کریں کہ پولیس کی وردی اور سول کپڑوں میں ڈکیتی کرنے والے کون تھے پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس حوالے سے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج ہے پولیس کے اعلیٰ افسران واقعے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ڈکیتی کی اتنی بڑی واردات میں پولیس کی وردی استعمال کی گئی بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے امن و امان کی بحالی ‘ جان و مال کی حفاظت کیلئے۔

پولیس حکام اور سیکورٹی ادارے عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں تاکہ علاقے میں پائی جانے والا خوف و ہراس بھی ختم ہو سکے اور آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں پارٹی بیان میں شاہ فیصل مینگل سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی ہر فورم آواز بلند کرتے ہوئے کوشش کرے گی کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرایا جا سکے۔