تربت: کیچ بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالتی کارروائیوں کی بائیکاٹ۔ بلوچستان بار کونسل کے احتجاجی کال کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ کیچ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ کیسکو ڑوب کے اہلکاروں کی جانب سے ڑوب کے وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسکو بلوچستان میں لوگوں کی معاشی قتلِ کررہی ہے۔کیچ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان بار کونسل کی حمایت میں 24/2/2021 کو وکیلوں کے خلاف نازیبا الفاظ اور وکیلوں کے ساتھ ہتک آمیز رویے اور ان کی چیمبرز کے بجلی کے میٹر غیر قانونی طور پر اتارنے کے خلاف تمام عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جس کے سبب وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔