اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی وفد سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اسپیکر اسد قیصر،وفاقی وزیر اسد عمر اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی جبکہ بی اے پی وفد میں سینیٹر احمد خان،نصیب اللہ بازئی رکن قومی اسمبلی احسان ریکی اور اسرار ترین شامل تھے بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرادری کی دارخوست کی ۔
سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے بتایاکہ بات چیت کے بعد ہم اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے،ہم بارہ میں سے نو سے دس نشستیں نکالیں گے،بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلی کی قیادت میں مزاکرات میں حصہ لیں گے،(آج)جمعرات کوہم صوبہ بلوچستان کے عوام کو اچھی خبر دیں گے۔