حب: منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو نوجوانوں کی نئی نسل کو برباد کررہا ہے۔ہم سب کو ملکر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض انجام دے رہے ہیں.گورنر بلوچستان جناب جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسینزئی.ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے گوادر کے ساحل سمندر کے کنارے منشیات کے خلاف عالمی دن کی مناسبت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں گورنر بلوچستان جناب جسٹس(ریٹائرڈ) امان اللہ خان یاسینزئی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں اعلی افسران، سول افسران،انٹرنیشنل کمیونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئیر ثاقب قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو نوجوانوں کی نئی نسل کو برباد کررہا ہے۔
ہم سب کو ملکر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض انجام دے رہے ہیں.خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جناب جسٹس (ریٹائرڈ )امان اللہ خان یاسینزئی نے کہا کہ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے ہمیشہ ملک و دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاگ نہایت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسکول کے طلبا و طالبات نے منشیات کے سماجی اور معاشرتی مضر اثرات سے آگاہی پر مبنی ٹیبلو بھی پیش کیے گئیے۔
جبکہ پاکستان کوسٹ کی طرف نذرآتش کی گئی منشیات میں 33500 کلو گرام چرس 715 کلو گرام ہیروئن، 300 کلو گرام کرسٹل،80 کلو گرام مارفین، 16 کلو گرام آئس،50 ٹن چھالیہ اور 20000 پیکٹ انڈین گٹکا جبکہ 4600 شراب کی بوتلیں اور بیئر کے ٹن تلف کردئیے گئے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.36 ارب ڈالرز کے لھگ بھگ بتائی جاتی ہے۔