سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے عہدیداران نے میانمار کی فوج کے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔
ترجمان فیس بُک کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت اور پر تشدد واقعات بڑھنے پر ملٹری اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔
فیس بُک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کی اجازت دینا بہت خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اور زیر حراست افراد کی تعداد 570 تک جا پہنچی ہے۔