ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی کچھی کینال کی عدم تکمیل سمیت ڈیرہ مراد جمالی کیدیگر بینادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف جمیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کمیپ دوسرے روز بھی برقرار احتجاجی کمیپ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خان جان بنگلزئی،نیشل پارٹی کیضلعی صدر جاگن خان مغیری،بی این پی کے رہنماغلام حیدر چھلگری۔
جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا بشیراحمد ماندائی،سنی تحریک کے ضلعی صدر وڈیرہ نصر اللہ نیچاری،مستری مزدور یونین کیصدر ہارون رشید چکھڑا،معروف زمنیداروں حاجی احمد سلطان لہڑی،میرغلام رسول لہڑی،ٹھیکیدارمحمد امین مری،پیپلزپارٹی کے رہنما حامد جان گولہ،کامیریڈ سکندرعلی منگی سمیت دیگر سیاسی اورسماجی رہنماوں نے احتجاجی کمیپ میں پہنچکر اپنی اپنی جانب سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتیہوئے حمایت کااعلان کیا۔
اس موقع پر جمیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی نے احتجاجی کمیپ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کے دور حکومت میں شروع کئے جانے والا کچھی کینال کا منصوبہ کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا ہے صرف ڈیرہ بگٹی تک کچھی کینال کو محدود کردیا ہے جبکہ دیگر جھل مگسی اور کچھی اضلاع کے لاکھوں ایکڑ اراضی پانی نہ ہونے کے سبب غیر آباد پڑے ہوئے ہیں ۔
فوری طور پر فیز ٹو کچھی کینال منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آسکے انہوں نے کہاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں الاٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بائی پاس کی تعمیراتی کام کا بھی آغاز کیاجائے اور شہر میں سیوریج سسٹم کو بھی فنکشنل کرکے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیاجائے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کے مسائل کو بھی حل کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج کا مقصد عوام کی مفاد عامہ کے لیے ہے عوامی مسائل کو حل کرنا ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ اگر ان مسائل اور مطالبات کو حل نہیں کیاگیا تو شدید احتجاج اور لانگ مارچ بھی کیا جائیگا۔