نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی زیر اہتمام آل پارٹیز نوشکی کے حمایت سے امین الدین روڈ سجاد ہوٹل سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے کیسکو حکام اور ایکسین واپڈا نوشکی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ریلی کے شرکا پریس کلب کے سامنے پہنچ کر۔
احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا زکریا عادل. جمعیت نظریاتی کے امیر مفتی فدالرحمان ریکی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر بیبرگ بلوچ زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان جمالدینی۔
حافظ حسین احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ واپڈا حکام کی بدمعاشی کی وجہ سے ہیں سو فیصد ادائیگی کے باوجود بجلی کی بندش قابل مذمت ہے اور واپڈا حکام اب نوشکی کے ریکوری کو خفیہ رکھنے کی شرمناک اور بچگانہ حرکت کرکے اپنی اصلیت عوام اور زمینداروں کے سامنے واضع کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ طویل ترین لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کے آدھے فصلات تباہ ہوچکے ہیں ۔
اور باقی ماندہ فصلات پر تبائی کا خطرہ منڈلا رہے ہیں اگر واپڈا نے بجلی کی سابقہ شیڈول بحال نہیں کیا تو زمیندار عدالتی و قانونی چارہ جوئی کرکے واپڈا کے خلاف نقصانات کا دعوی دائر کرینگے مقررین نے کہا کہ نوشکی میں طویل ترین لوڈشیڈنگ پر عوامی نمائندوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں عوامی نمائندے کیسکو کے خلاف اسمبلی اور دیگر فورم پر آواز بلند کریں۔
تاکہ کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں سے زمینداروں اور گھریلو اور کاروباری صارفین کو نجات مل سکیں انہوں نے کہا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کیسکو حکام کو چیلنج کرتا ہے کہ ہمارے ریکوری ریکارڈ کو سوشل میڈیا پر وائرل کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔