فیصل آباد: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ 25 مارچ تک گوادر سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ آپ کا ہے ۔
مگر ٹرمینلز آگے دوسرے لوگوں کو دیئے ہوئے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھنے سے کنٹینر کم پڑ گئے ہیں، بیرونی کمپنیوں پر انحصار سے بہتر ہے کہ ہم خود کمپنی بنائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پورٹ چارجز کم کرنے سے متعلق بات ہو رہی ہے، ریجنل پورٹس کے چارجز زیادہ ہوئے تو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔علی زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم کی کوئی زمین فروخت نہیں کی، پورٹ قاسم پر ادائیگیوں کا تمام نظام ڈیجیٹل کررہے ہیں۔