کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحت سے متعلق سہو لیات کیلئے قابل عمل ترجیحات کاتعین کرکے بہتر حکمت عملی سے اقدامات کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان صوبے میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں صوبائی کابینہ نے صوبے کے آٹھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال کی سطح پر اپ گر یڈ کردیا ہے۔
اور ان ہسپتالوں میں چار اہم شعبے جن میں جنرل سرجری جنرل میڈ یسن ،پیڈ یاٹرک /اطفال اور گا ٹنی /ذچہ وبچہ شامل ہے ۔جن کوجدید تقاضوں کے مطابق طبی آلات آدویات اور دیگر سولیات فراہم کردئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلا حات سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لو گوں کو بہتر او ربر وقت طبی سہو لیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت عامہ کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پانچ کروڑ کی خطیر رقم بھی جاری کی ہے ۔جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی شعبہ صحت کی بہتری اور طبی سولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کی آپ گریڈ یشن سے کوئٹہ شہر کی ہسپتالوں پر عوام کا رش کم ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنے ضلاع میں صحت سے متعلق بہتر سہولیات حاصل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ اورڈویژنل ہیڈ کو ارٹر ز ہسپتالوں میں مریضو ں کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کنڈ یکٹ اور ایڈ ہاک بنیادوں پر ڈاکٹر ز اور دیگر اسٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔