|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

سرکا ری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایس ایم بی اربلوچستان اور ممبر 2 بورڈ آف ریونیوبلوچستان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، الاٹ شدہ قیمتی سرکاری زمین کی موجودہ قیمت 38کروڑ 90لاکھ روپے ہے۔ 
قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلوچستان شہباز خان اور ممبر 2 بورڈ آف ریونیو سرور جاوید اور دلشاد اختر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا ہے ۔ غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

  نیب کی تحقیقات کے مطابق ریونیو افسران بلوچستان نے ساز باز کرکے دلشاد اختر نامی خاتون کو غیر قانونی طور پر صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی الاٹ کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ الاٹ کردہ اراضی کی موجودہ مالیت 38کروڑ 90لاکھ روپے ہے۔

 نیب نے تحقیقات مکمل کرکے ریونیو افسران سمیت تین افراد کے خلاف آج احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس جمع کرادیا ہے۔