|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی زیر صدارت صرافہ ایسوسی ایشن کی پروقار تقریب حلف بر داری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ،رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے نومنتخب  ودیگر کابینہ سے انکے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر صدر صرافہ ایسوسی ایشن  مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران صرافہ ایسوسی ایشن سمیت میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

تقریب میں صرافہ ایسوسی ایشن کی ایک پروقار تقریب حلف برداری  منعقد ہوئی،اس موقع پر نومنتخب کابینہ کے اراکین نے حلف لیا جس میں پریزیڈنٹ صرافہ ایسوسی ایشن محمد حسین صرافہ، سینئر وائس پریزیڈنٹ علی نواز صرافہ، وائس پریذیڈنٹ حاجی جمعہ خان نیچاری،  جنرل سیکرٹری نعیم رمضان صرافہ، جوائنٹ سیکرٹری قاری عبید اللہ، فنانس سیکرٹری شیر احمد صرافہ ،پریس سیکرٹری عمران صرافہ، نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صرافہ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر  اور انکی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کیا اورکہا کہ ایک جمہوری عمل کے زریعے انتخابی عمل خوش آئند ہے ۔،مقررین نے کہا کہ ا مید رکھتے ہیں کہ منتخب کابینہ صرافہ ایسوسی ایشن کے بنیادی مسائل کے حل اور بازار کے دکانداروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے فرائض بطریق احسن ادا کریگی۔

وزیر داخلہ نے  تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کرنا چاہیئے انہوں نے صرافہ برادری کے نومنتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ برادری کی بے لوث خد مت اپنا شعار بنائیں اور کبھی بھی ان کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں ، وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت عین عبادت ہے ، جو ہماری زندگی کا مشن ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے بطور وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو آئندہ بھی بھرپور کاوشوں اور خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔جنرل سیکرٹری نے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی عام آدمی کی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔