وزیراعظم نے عمران خان نے اپنے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کی گریڈ 20 تا 22 کے افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔
وزیراعظم عمران خان سرکاری افسران کی کارگردگی اور ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر برہم ہوگئے اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کہا کارکردگی و ڈسپلن کی روشنی میں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
وزیراعظم عمران خان کو وفاقی ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ڈی چوک پر احتجاج کرنا پسند نہ آیا اور انہوں نے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نئی ہدایت جاری کردیں
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں کو مستقبل میں افسران اور ملازمین کو ڈی چوک پر احتجاج سے روکنے کی ہدایت جاری کردی ، یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی افسران اور ملازمین کو ڈی چوک پرآنے سے روکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری افسران اور ملازمین کے ڈی چوک پر احتجاج سے حکومت دباؤ میں آجاتی ہے، وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں ابتدائی مرحلے میں ہی ملازمین کو روکیں۔