کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی‘ صوبائی صدرا یم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے کہاہے کہ بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف دھکیلاجارہاہے۔
اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی لاش ملنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوںنے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتیہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین اور اے این پی کے ساتھ ہیں ۔
بلوچستان محبت امن اور انسان دوست اقوا م کی سرزمین ہے ایک منصوبے کے تحت اس کو میدان جنگ میں تبدیل کیاگیا پرامن سیاسی رہنماء کا قتل المیہ سے کم نہیں حکومت اوراداروں کو عوام کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرناہونگے۔