کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آزاد رکن و سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سی پیک معاہدوں کو ایوان کی دستاویز بنا نے کی قرار داد پر عملدآمد نہ ہونے پر تحریک استحقاق پیش کردی۔
جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آزاد رکن ، سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنی تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک قرار داد جس میں مطالبہ کیا تھا کہ حکومت پاکستان اور حکومت چائنہ کے مابین سی پیک سے متعلق معاہدے کی بابت دستاویز اس ایوان میں پیش کی جائے ۔ اس قرار داد کو اکیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں متفقہ طو رپر منظور بھی ہوئی ۔
لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود یہ معاہدے اس ایوان میں پیش نہیں ہوا جس سے نہ صرف میرا بلکہ معزز ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اسے استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے بعدازاں ڈپٹی سپیکر نے اس معاملے کو ایوان کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی رولنگ دی ۔