|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرم نے مقتول اسد اچکزئی اغوا اور قتل کے الجھے معاملے سے پردہ اٹھا دیا اسد اچکزئی کاقاتل لیویز کا سپاہی نکلا،ڈی آئی جی پولیس ملزم اسرار احمد لیویز کا سپاہی ہے جو ڈکیتی کی واردت میں ملوث ہے،ڈی آئی جی پولیس  آج سریاب سے چوری کے الزام میں پکڑے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسد خان اچکزئی کی گاڑی بھی ملی۔

ڈی آئی جی پولیس دوران تفتیش ملزمان نے اسد سے گاڑی چھیننے اور اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،ڈی آئی جی پولیس اسد نے لیویز اہلکارکو لفٹ دی جس نے اسد خان کو نوحصار سے 10 کلو میٹر دور جا کر قتل کیا اور لاش گہری کھائی میں پھینک دی تھی، ملزم نے اسد کو 5 ماہ پہلے ہی قتل کردیا تھا،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ:اسد خان کے اغوا کا مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس نے تلاش شروع کردی تھی۔