|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف حمزہ شہباز شریف کی رہائی کو خوش آئند قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمز شہباز کی رہائی سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اصولی سیا ست اور اصولوں کی جد جہد کی ہے اوریہ جد و جہد آئند بھی جا ری رہے گی ۔

یہاں جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ جمہو ریت ،عوام کے حقو ق اور حکومتی نااہلی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ہما ری قیادت کو سیا سی نشانہ بنایا ہے لیکن حمز شہباز شریف کی رہائی سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت بے قصو ر ،ایما ندار اور دیا نت دار ہے ۔

اور ہما رے خلاف کسی بھی ادار ے کے پاس کوئی ثبو ت مو جود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حمز ہ شہباز شریف کی رہا ئی سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ(ن) کے خلاف بنائے گئے کیسز عدم شو اہد کی بناء پر ختم ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عوامی حقوق اور جمہو یت کی بحالی کی جد وجہد کو ہمیشہ جا ری و سا ری رکھے گی ۔