|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان مغوی اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد لاش کوئٹہ ائیر پورٹ سے اغواء کار قتل کی نشاندہی پر برآمد کی گئی 
 پولیس ٹیم مجسٹریٹ کی سربراہی میں لاش شناخت کی ، لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کی جا رہی ہے ۔ 
 اسد خان اچکزئی کو 5 ماہ قبل کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ سے اغواء کیا گیا تھا ۔ اغواء کاروں نے اسد خان اچکزئی کو اغواء والے دن ہی گولی مار کر شہید کیا تھا ۔ کوئٹہ پولیس نے چند دن پہلے ایک اغواء کار پکڑا تھا جس نے دوران تفتیش اسد خان اچکزئی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے ۔اسد خان اچکزئی کی شہادت پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے بھی تصدیق کرلی