کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے تمام مطالبات منظور کرلئے، ملازمین نے تادمرگ بھوک ہڑتال ختم کردی، چیف میٹروپولٹن آفیسر عطا اللہ بلوچ نے تادمرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کو جوس پلا کر ہڑتال ختم کروائی چیف میڑروپولٹن نے ملازمین کے تمام مطالبات کی تحریری منظوری ان کے حوالے کردی۔
2 سال بعد ریٹائر ہونے والے میڑوپولٹن کے ڈرائیور کے فورمین کے آرڈ اس کے حوالے کردیئے میٹروپولٹن کارپوریشن کے بزرگ ملازم قادر بخش کو 7 دن کے اندراسسٹنٹ فور میں تعینات کیا جائے گا، ملازمین کے مطالبا ت میں جس ملازم کے پاس 1 سے زائد عہدوں کے چارج ہیں انہیں واپس لیا جائے گا،فور کلاس کے ملازمین کو کوٹے کے مطابق ترقی،تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی،اور ملازمین کو محکمے کا پانی مفت فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے احکامات بھی جاری کردے گئے ۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میٹروپولٹن کارپوریشن کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے دھرنا 39 دن جبکہ تادمرگ بھوک ہڑتال5 روز تک جاری رہی جو آج مطالبات کی منظوری کے ساتھ ہی ختم ہوگئی


