کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 6 افراد گرفتارکرکے 6 موٹر سائیکل برآمد کرلئے ، ایس پی کوئٹہ سٹی نور محمد نے سٹی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے اندر چند دن سے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی روک تھام کے لئے پلان مرتب کیا گیا
اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 6 افرا د کو گرفتارکرکے 6 موٹر سائیکل برآمد کرلئے ملزمان کے خلاف 11 دیگر مقامات بھی درج ہیں، ملزمان کے پاس ماسٹر چابیاں ہوتی ہے جس کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کئے جاتے ہیں سریاب روڈ پر گھر سے موٹر سائیکل کا چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث گروہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ سٹی تھانے کی حدود میں ایک ڈکیت کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ڈکیتی کے ملزم سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے جبکہ ایک اور کارروائی میں موبائل اسنیچر کے گینگ کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا جس سے پسٹل بھی برآمد ہوا تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے