نوشکی: متحدہ قبائل اور آل پارٹیز کی جانب سے میر گل خان نصیر چوک پر جلسے سے جمالدینی قبیلے کے سربراہ سردار آصف شیر جمالدینی،سابق ایم پی اے میر شبیر احمد بادینی ،بی این پی کے سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی،سردار چنگیز خان مینگل،نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر رمضان حسنی،جے یو آئی تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج،بی این پی کے سابق ضلعی صدر نزیر بلوچ۔
جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر مولوی محمد قاسم مینگل،زمیندار رہنما حاجی عبدالسلام ماندائی ،جمعیت نظریاتی کے مفتی فدا ریکی،ہندو پنچائیت کے چودہری سندیپ ،آصف سرپرہ،میر ثنااللہ جمالدینی اور کرنل رب نواز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متنازعہ ڈیم کی تعمیر سے ایک اسکیم کے علاہ کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا جبکہ نوشکی اور چاغی اضلاع کے لاکھوں ایکڑ اراضی غیر آباد ہونگے۔
نوشکی کی تاریخی جھیل زنگی ناوڑجھیل ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خشک ہوگی اور اسکے علاوہ نوشکی میں زیر زمین پانی کی سطح شدید طور پر متاثر ہوگی اور پاک افغان سرحدی پٹی پر واقع نوشکی کے دو یونین کونسل ڈاک اور انام بوستان جنکے لوگوں کی زریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی ہیں۔
انکی معاشی قتل ہوگی اور بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہونگے انہوں نے کہاکہ نوشکی اور چاغی اضلاع کے قبائل اور سیاسی جماعتیں کسی صورت برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم اسکے خلاف بھر پور سیاسی جمہوری اور قانونی مزاحمت کرینگے۔