|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری اور چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے درمیان غلط فہمیاں دور کرلی گئیں ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسراراللہ زہری کی رہائشگاہ پر گئے۔

جہاں دونوں رہنمائوں کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی غلط فہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بعدازاں دو رہنمائوں نے آپسی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے آئندہ باہمی روابط استوار رکھنے پر اتفاق کیا ۔