کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں 28فروری 2021 کو پارٹی کے بانی اور ممتاز بزرگ قوم وطن دوست رہنما میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی بلوچ قوم اور بلوچستان کی عوام کیلئے لازوال ناقابل فراموش سیاسی ۔
سماجی ،قبائلی خدمات ،جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میر عنایت اللہ لانگو نے اپنے سیاسی جدوجہد کی کیئریئر کاآغاز سے لیکر زندگی کی آخری دم تک مخلصی ،سچاہی دیانت داری ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اور خندا پیشانی سے بلوچستان کی قومی حقوق کی جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد سے وابستہ ہوکر تمام ناانصافیوں ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک فعال اور متحرک سیاسی رہنما کی حیثیت سے سماجی ناانصافیوں کے خاتمے۔
قومی حقوق کی برابری کے حصول ،ساحل وسائل پر قومی واک واختیار ،یہاں کے عوام کی حق حکمرانی ،صوبے کی عوام کی بلا رنگ ونسل ،مذہب ،فرقہ ،زبان ،فلاح وبہبود ،ترقی وخوشحالی ،امن آشتی ،بھائی چارگی ،ہر قسم کی نفرت ،تعصب سے بالا تر ہوکر حقیقی جمہوریت کے فروغ آئین و قانون کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،محکوم قوموں کی قومی سوال کے حل کے لئے سیاسی وجمہوری اور پارلیمانی انداز میں اجا گر کرنے۔
کچلے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کی خاطر سیاسی میدان میں جوخدمات سرانجام دئیے ہیں انہیں صوبے کی باشعور عوام کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے ہیں میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی صوبے کی عوام کیلئے سیاسی صورتحال پر تدابیر ،دور اندیشی ،سنجیدگی ،احترام وعزت کی عملی کردار ،صوبے کی عوام کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے بلوچ قوم کے بنیادی حقوق کیلئے بلوچوں کو متحد ومنظم کرنے کیلئے طویل ترین جدوجہد کی۔
انکے جدوجہد کا مقصد یہ تھا کہ بلوچ عوام متحد و منظم ہوئے بغیر کسی بھی صورت میں اپنے قومی حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچ قوم وطن دوست سیاسی حقوق کے پلیٹ فارم جن میں نیپ سے لیکربی ایس او، بی این وائی ایم ،بی این ایم اور بی این پی کے سیاسی پلیٹ فارمز کے قیام تک انہوں نے جو مثبت کردار ادا کیاوہ عمل بلوچ قوم اور بلوچستان کی حقوق کے جدوجہد کے لیے قابل تقلید ہے۔