|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

ڑوب: محکمہ تعلیم ڑوب میں معذور کوٹہ پر میرٹ کی پامالی اور مدنظر افراد کی تعیناتی سے حکومتی بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تفصیلات کے مطابق معذورنورواللہ خان محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی اسامی پر عدم تعنیاتی کے خلاف بچوں سمیت عرصہ آیک ہفتے سے ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

معذور نوجوان نوراللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی اسامی پر معذور افراد کے لئے مختص کوٹے پر درخواست جمع کرائی تھی مگر میرٹ پر ہونے کے باوجود کسی اور شخص جس نے مبینہ طور پر درخواست جمع ہی نہیں کرائی تھی کو نائب قاصد لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے خلاف حکام بالا کو بار بار درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

جس پر مجبوراً اپنے بچوں سمیت احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ ڑوب محکمہ تعلیم میں معذور کوٹہ پر میرٹ کی پامالیوں سے معذوروں میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے حکام بالا کی خاموشی باعث افسوس ہے۔

معذور افراد کی حق تلفی اور میرٹ کی پامالی سے معذور افراد فاقہ کش پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان جمال مندوخیل اور کمشنر ڑوب ڈویڑن سے اپیل کی کہ ڑوب محکمہ تعلیم میں معذور افراد کے کوٹہ پر میرٹ کی پامالی کا سختی سے نوٹس لیں بصورت دیگر مزید سخت ترین کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔