|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: بی ایس او (پجار)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے امن محبت یکجہتی کا دن ہے. اس دن کو پوری دنیا میں بلوچی ثقافتی دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے .بلوچ کلچرل ڈے کے دن بلخصوص بلوچستان و ملک بھر میں بلوچ نوجوانوں، بچے، بوڑھے اپنی ثقافتی لباس، بلوچی ثقافتی دستار پہن کر اپنی ثقافت سے محبت اور آپسی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انشااللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ثقافتی دن جوش و جذبے سے منائینگے ۔اس دن مصنف، دانشور بلوچ قوم کی تاریخ اور ثقافت پر اپنے خیالات سے روشنی ڈالتے ہیں۔ تاکہ آنے والی نوجوان نسل اپنی تاریخ اور ثقافت سے واقف ہو۔ بلوچ قوم ایک عظیم قوم اور بہترین تاریخ رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم وشعور کی جانب راغب کریں۔

ہم روزہ مرہ کے طور پر بلوچ معاشرے میں اور اپنی ہر رسم و رواج میں بلوچی ثقافت کو اپناتے ہیں 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے منانے کا مقصد یہی ہے کہ ایک پیغام دیں کہ بلوچ قوم منظم باشعور پرامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقوام ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں ۔ بلوچ کلچرل ڈے کے دن دیگر اقوام بھی خوشی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے بلوچی ثقافت کو اپنا کر ثقافتی دن کو مناتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہی اپنی ثقافت کو نہیں بھلاتی ہم اپنی ثقافت کو اسی طرح اپنائے رکھیں گے۔