کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں ایران سیکورٹی فورسز نے بارڈر ایریا میں مزدوری سے منسلک بلوچ طبقہ کو درندگی و سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کیانیشنل پارٹی اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے۔
عالمی برادری کو ایران فورسز کی جانب سے بلوچ قوم کے قتل عام کے خلاف کرادر ادا کرنا چاہیے۔بارڈر کے دونوں اطراف بلوچستان اور بلوچ قوم ہے۔دونوں طرف کے بلوچ کو ریاستوں نے روزگار کے مواقع میسر نہیں کیے۔بارڈر ٹریڈ و تیل کا کاروبار واحد ذریعہ معاش یے۔جو انتہائی مشکل کام ہے۔روزگار کے حصول میں ہزاروں لوگ اپنے جانوں سے گئے ہیں۔لیکن بال بچوں کا پیٹ پالنا ہوتا ہے۔
اس لیے عوام تیل کا کاروبار کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ایران و پاکستان دونوں وقتاً فوقتاً بارڈر ٹریڈ کو بند کرتے ہے اور بلوچ قوم کو معاشی مسائل کا شکار کردیتے ہیں۔جو قابل مذمت ہے۔
بیان میں گزشتہ ہفتے ایران کے فورسز کیجانب سے بلوچ عوام کی درجنوں افراد کو قتل کیا گیا۔نیشنل پارٹی اس سنگین قتل وغارت کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔ایرانی حکومت کو اس گھناونے عمل میں شریک جرم سمجھتی ہے۔بیان میں اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر عالمی اداروں کو بلوچ قوم کی اس قتل عام پر بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے شہداء کو انصاف دلوائیں۔